جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کپواڑہ میں جمعرات کی صبح فدائین
حملے میں مارے گئے دو فوجی جوانوں اور اور ایک افسر کو خراج عقیدت پیش
کیا۔وزیر اعلیٰ نے مہلوک فوجیوں کے سوگوار خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت بھی کیا۔انہوں نے اس علاقے میں احتجاج کے دوران ایک شہری کی ہلاکت پر بھی صدمے کا اظہار کیا ہے۔